دبئی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران 127 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا

دبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران 127 بھکاریوں کو گرفتار کر کے 50 ہزار درہم برآمد کر لیے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اور رمضان المبارک کے وسط تک 127 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 50 ہزار درہم برآمد کر لیے گئے۔دبئی پولیس کے مطابق دبئی میں 5 سال کے دوران 2 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے دبئی پولیس اسٹیشنوں کے تعاون سے کارروائیاں کیں۔
شحکام کے مطابق انسداد گداگری مہم میں سخت اور فیصلہ کن اقدامات کے باعث گداگروں کی سالانہ تعداد میں کمی آ رہی ہے۔سرکاری حکام نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران انسداد گداگری کے لیے کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے ایک جامع سیکیورٹی پلان بنایا گیا ہے۔ اور ان علاقوں میں گشت کو بڑھا دیا گیا جہاں گداگروں کی موجودگی کا امکان ہے۔