سریاب مظاہرین میں موجود بی وائی سی کے مسلح غنڈوں کی فائرنگ سے 2مزدور اور ایک افغان شہری ہلاک ،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے دفتر کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ 21مارچ 2025کو جعفر ایکسپریس کے ہلاک شدہ دہشتگردوں کے حق میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے دوران پرتشدد مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا اور فائرنگ کی بی وائی سی قائدین کیساتھ موجود مسلح غنڈوں کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے تاہم بی وائی سی کی قیادت نے ان لاشوں کو ہسپتال سے اٹھا کر احتجاجی دھرنا دیدیا تاکہ ان لاشوں کا طبی معائنہ نہ ہوسکے سول حکام اور پولیس نے بی وائی سی کے رہنمائوں سے کہا کہ ان لاشوں کا طبی معائنہ مروجہ قوانین کے تحت ہونا قانونی طور پر ضروری ہے تاہم بی وائی سی کے مسلح رہنمائوں نے انکار کردیا واضح رہے کہ بی وائی سی رہنمائوں کیساتھ موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے دو مزدور اور ایک افغان شہری ہلاک ہوا بی وائی سی نے لاشیں دینے سے انکار اسلئے کیا کہ ان تین افراد پر فائرنگ بی وائی سی کے مسلح غنڈوں پر ثابت ہونا تھی تاکہ وہ اآخری رسومات ادا کرسکیں جسکے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کارروائی کی واقعہ میں ملوث بی وائی سی رہنمائوں کے خلاف متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی اور سول ہسپتال پر حملے اور عوام کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے سمیت دیگر اہم دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔