پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا لیکن دوائی لینےکیلئے جانے والا نہیں آیا ، مراد سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا لیکن دوائی لینےکیلئے جانے والا نہیں آیا . وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کےاسکولوں میں استاد اور فرنیچر نظرنہیں آئیں گے ، سندھ میں صحافی اورشہریوں کو آواز اٹھانے پرقتل کردیا جاتا ہے .

انہوں نے کہا کہ سندھ میں آئندہ عمران خان کی حکومت ہوگی ، سندھ کےاسپتالوں میں ڈاکٹرزمیسرنہیں ، سندھ حکومت نےشہرکراچی کوکچرےکا ڈھیربنا دیا ہے ، فرزند زرداری کاغریب سےتعلق ویسا ہی ہے جیسےانڈوں کا کلوسے . مراد سعید نے کہا ہے کہ نوازشریف بیماری کابہانہ بناکربیرون ملک گئے ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا لیکن دوائی لینےکیلئے جانے والا نہیں آیا ، آج سارے چوراکٹھے ہوکرشورمچا رہے ہیں ، شریفوں اورزرداریوں کی شوگرملزکی وجہ سےچینی مہنگی ہوئی ، شریفوں اورزرداریوں کوعوام کادرد ہے توچینی سستی کریں . وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ، کے پی کے نے ہرشہری کوصحت کارڈ کی سہولت فراہم کی ہے ، خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کیا . . .

متعلقہ خبریں