‎ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کی دھند پھیلانے کے ذمےدار عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کی دھند پھیلانے کےذمے دار عمران خان ہیں . مریم اورنگزیب نے ڈسکہ الیکشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر الیکشن کمیشن سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے .

ان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب کو خلاف الیکشن قوانین کے مطابق سزا ملنی چاہئیے، الیکشن کمیشن کی ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ اِس بات کا ثبوت ہے کہ دھاندلی کی پیداوار عمران صاحب نے ڈسکہ الیکش چوری کیا ہے . مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے اور تمام ذمےداران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے . انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تھیلے چوری کرنے اور عملے کے اغوا کے ذمے دار عمران صاحب اور وزیر اعلی پنجاب ہیں، الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ ادھوری ہے . مریم اورنگزیب نے کہا کہ واضح ہوگیا کہ عمران صاحب کی ایماء پر وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزرا اور دیگر حکومتی رہنماؤں نے منظم انداز سے دھاندلی کے جرم کا ارتکاب کیا ہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ دسکہ رپورٹ کی روشنی میں ماتحت عملے کے خلاف کارروائی پورا انصاف نہیں ہے، عمران صاحب اور وزیر اعلی پنجاب سمیت وفاقی اور صوبائی ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے . مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر قانونی حکم ماننے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ جنہوں نے یہ غیر قانونی حکم دیا، ان کے خلاف بھی کارروائی کرنے سے ہی انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں