کوئٹہ دھرنا موخر، آئندہ کا لائحہ عمل آج اعلان کیا جائے گا، بلوچ یکجہتی کمیٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان سنیچر کو پھر تصادم کی اطلاعات ہیں۔بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دھرنا موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔پولیس کی جانب سے سریاب
روڈ پر دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا جس کے جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔واضح رہے کہ کوئٹہ پولیس نے سریاب روڈ پر دھرنے میں کارروائی کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ،بیبو بلوچ سمیت 5افراد کو گرفتار کر کے تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند کر دیا ۔
علاوہ ازیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنمائوں کی گرفتاری اور 3افراد کی ہلاکت کے خلاف بی وائی سی کی اپیل پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈائون اور پیہ جام ہڑتال کی گئی کوئٹہ کے مختلف علاقوں سریاب، خضدار، وڈھ، مستونگ، قلات،منگچر، گوادر، پنجگور، تربت سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں شٹرا ڈائون ہڑتال کی گئی تاہم مختلف علاقوں میں ٹریفک معمول سے کم رہی دریں اثناء بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی اپیل پر کوئٹہ واقعہ اور گرفتاریوں کے خلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بھوانی کے مقام بلاک کردیا جس وجہ سے ٹریفک کی معطل ہوکررہ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *