چوتھا ٹی20: نیوزی لینڈ کی ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ ایک وکٹ کے نقصان پر جاری ہے۔
کیویز نے میچ کا آغاز پاکستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ سے کیا تاہم اوپنر بلے باز ٹم سیفرٹ 59 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز بناکر حارث روف کے بال پر کیچ آوٹ ہوگئے۔
یہ میچ نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ مونگنی میں کھیلا جارہا ہے۔ ٹاس جیتتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ اس میچ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کیلی جیمیسن اور بین سیئرز کی جگہ وِل اورورکی اور جیکب ڈفی کو شامل کیا گیا۔
پاکستان
قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، حسن نواز، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ میں ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچ ہے، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، زکرے فولکس، جیکب ڈفی اور ول اورورکی پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ اس سیریز میں نیوزی لینڈ کو اب تک پاکستان پر 2-1 کی برتری حاصل ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے ہی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اس شاندار میچ میں پاکستان کی طرف سے خاص بات حسن نوازکی تیز ترین سینچری تھی جو انہوں نے صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے یہ تیز ترین سینچری تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *