چنیوٹ ؛ گوداموں میں چھپائی گئی 3 لاکھ کلو سے زائد چینی پکڑی گئی

چنیوٹ (قدرت روزنامہ)چنیوٹ انتظامیہ کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں . انتظامیہ نے 3 لاکھ کلو سے زائد چینی اور 70 ہزار کلو گھی برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے .

اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے گوداموں میں چھپائی گئی لاکھوں کلو چینی اور گھی برآمد کیا . ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چینی مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیدیا . ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کی ہدایت پر ضلع بھر میں کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں . ڈپٹی کمشنر کی ہدایت ہے کہ دکاندار مقامی چینی 90 روپے میں ہی بیچیں . سرگودھا میں بھی حکومت پنجاب کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کا چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے . چینی مہنگی بیچنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر متعدد گودام اور دوکانوں کو سیل کر دیا گیا . ذخیرہ اندوزی کرنے پر 50 کلوگرام کے 500 تھیلے چینی قبضے میں لے لی گئی . اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز نے 4 اسٹورز کو سیل اور بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر میں چینی کا کوئی بحران نہیں ہے . شہر میں چینی 90 روپے میں فروخت ہو رہی ہے . ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں