اے پی سی کےلیے عمران خان کی شرکت پر غورکیا جاسکتا ہے،بیرسٹر عقیل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کی شرکت پر غورکیا جاسکتا ہے ۔ سابق وزیراعظم کو ویڈیو لنک کی سہولت دی جاسکتی ہے ۔
سماء کے پروگرام دو ٹوک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر عقیل ملک اگر ضروری ہوا تو بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کی سہولت دی جائے گی۔
وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کہتے ہیں اگر اے پی سی میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی اپنے بانی کی موجودگی کی شرط رکھتی ہے تو حکومت ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت پر غور کرسکتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *