لیاقت پور میں زمین کا تنازعہ؛ پولیس نے متاثرین کو ہی ہتھکڑیاں لگادیں

رحیم یار خان(قدرت روزنامہ)پنجاب کے علاقے لیاقت پور میں زمین کے تنازعہ پر ملزمان نے خاتون کو اہلخانہ سمیت تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے متاثرین کو ہتھکڑیاں لگادیں۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لیاقت پور میں بااثر ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر خاتون اور اس کے اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرنے کے بجائے متاثرہ زخمیوں کو ہتھکڑیاں لگا دیں۔

ہسپتال میں ہتھکڑی لگے زخمیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمیوں کو ہتھکڑی لگی ہوئی ہے۔ واقعہ پر متاثرہ خاتون پولیس اور ملزمان کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ہمارا عرصہ دراز سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے، بااثر ملزمان نے مسلح ہوکر ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا، اور ہم پربہیمانہ تشدد کیا۔

خاتون نے بتایا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ہمارے زخمی اہل خانہ کوگرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہمارے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے۔ ڈی پی او رحیم یار خان واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *