شوکت ترین کو کسی نے سنجیدہ نہیں لیا، عظمیٰ بخاری
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا چینی کےبحران پر کہنا ہےکہ عدلیہ کے احکامات اور شوکت ترین کو کسی نے سنجیدہ نہ لیا۔انہوں نے کہا کہ چھ ماہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا چینی 70روپے فروخت کی جائے، حکومت نے اس عدالتی حکم پر بھی عمل نہیں کرایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے کمیشن اور عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد کرانے کے قابل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے پاس 4 دن کا اسٹاک ہے، لگتا ہےباقی ذخیرہ عثمان بزدار، اسلم اقبال اور حسان خاور کے دفاتر میں ہوگا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا آج پاکستان کا طاقتور مافیا بن چکا ہے۔
انہوں نے وزیرِاعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شوگر مافیا کی سرپرستی عمران خان خود کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس دن شوگرمافیا کےخلاف ایکشن لیا وہ دن حکومت کا آخری دن ہوگا۔