ملیر ایکسپریس وے پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا بچہ دوران علاج جاں بحق
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ محمد احسن ولد محمد عادل کے نام سے کی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ ملیر ایکسپریس وے پر 6 روز قبل نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 8 سالہ بچہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے ملیر ایکسپریس وے ندی شرافی گوٹھ کے قریب 17 مارچ کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ھونے والا بچہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم ٹور گیا۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ محمد احسن ولد محمد عادل کے نام سے کی گئی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
متوفی ملیر کا رہائشی تھا ، متوفی کی لاش غسل و کفن کے لیے خدمت خلق فائونڈیشن ملیر کالا سعودآباد لے جائی گئی۔