مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب، پاک فضائیہ کے دستے نے فرائض سنبھال لئے

لاہور (قدرت روزنامہ )یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔
روز نامہ امت کے مطابق اس تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی تھے۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔