حبا بخاری کس سے شادی کررہی ہیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے منگیتر کے بارے میں پوچھنے والے مداحوں کو دلچسپ انداز میں جواب دیا ہے۔حبابخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا جس میں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ’ آپ کی شادی کب ہے؟‘
جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد شادی کررہی ہیں۔‘
جبکہ ایک مداح نے اداکارہ سے کافی مضحکہ خیز انداز میں سوال کیا کہ ’ سچ سچ بتادیں کس سے شادی کریں گی۔‘
حبا بخاری نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ اللہ کا پکّا وعدہ لڑکا ہے ۔‘
ایک اور مداح نے سوال کیا کہ ’ کیا آپ اپنے منگیتر کو انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں؟‘
اس سوال کاجواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے منگیتر کو انسٹا گرام پر فالو کرتی ہیں۔‘