بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار ، یہ کام کیسے کررہاتھا؟ جانیے

لاہور(قدرت روزنامہ )لاہور میں بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق ڈسکو سپورٹ یونٹ نے بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لیسکو نے بتایا کہ ملزم لیاقت کو گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کیا گیا ۔ملزم سنگل فیز ، تھری فیز اور گرین میٹرز کو سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ریورس کرنے والا سافٹ ویئر اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے کامیاب کارروائی پر ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *