جنت مرزا ڈرامہ انڈسڑی میں کیوں نہیں آنا چاہتیں؟ حیران کن وجہ بتادی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

جنت مرزا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی سحری نشریات میں شرکت کی جہاں مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا، جنت مرزا نے ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈراموں میں اداکاری کیلئے کئی رکاوٹیں درپیش ہیں۔

جنت مرزا نے کہاکہ تقریباً تمام ڈراموں کی شوٹنگ کراچی میں ہوتی ہےاور میں فضائی حادثات سے خوف زہ ہونے کے سبب جہاز میں بار بار کراچی کا سفر کرنے سے کتراتی ہوں، ویسے بھی ڈرامہ سائن کرنا ایک طویل عرصے پر محیط ذمہ داری ہوتی ہے اور اسی وجہ سے میں ڈرامے نہیں کرنا چاہتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *