شان مسعود کو کراچی کنگز کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز کراچی کنگز کی جانب سے ہیڈ کوچ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سماء نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے فل سمنز کہ جگہ نیا ہیڈ کوچ لائے جانے کا امکان ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شان مسعود کو بھی سیزن ٹین میں کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ فل سمنز کی بنگلہ دیش ٹیم کی مصروفیات کے باعث انکو کراچی کنگز مینجمنٹ نے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کنگز شان مسعود کی جگہ نیا کپتان لانے کا سوچ رہی ہے تاہم نئے کپتان کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔