مریم نواز کے 20 ہزار ڈالر کے ہینڈ بیگ پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز اس وقت رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے ہمراہ مذہبی فرائض ادا کر رہی ہیں تاہم ان کے اس روحانی سفر سے زیادہ ان کے پرتعیش لوازمات خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

مریم نواز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سیاہ عبایا اور دھوپ کا چشمہ پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔ مگر عوام کی توجہ ان کے انداز یا لباس پر نہیں بلکہ ان کے مبینہ مہنگے ترین “ہرمیس کیلی سیلیر ہینڈ بیگ پر مرکوز رہی، جسے فرانسیسی برانڈ ہرمیس کا ایک انتہائی نایاب اور مہنگا بیگ سمجھا جاتا ہے۔

News 1699513946 3038 13

فیشن کے ماہرین کے مطابق، یہ مخصوص بیگ 20 ہزار ڈالر (تقریباً 50 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کا ہے جس کی قیمت کا انکشاف ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

News 1700833775 6337 2

سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے سوال اٹھایا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان شدید معاشی بحران کا شکار ہے اور عام عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، کیا ایک عوامی رہنما کو اتنے مہنگے لوازمات کی نمائش کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *