یہ تو قومی ٹیم سے بھی اچھا کھیلتی ہے! دیکھئے روہت شرما کے اسٹائل میں کھیلتی 6 سالہ پاکستانی بچی کی ویڈیو

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی 6 سال کی بچی کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کا موازنہ بھارتی کپتان روہت شرما کے پل شاٹ سے کیا جارہا ہے۔
پاکستان کی 6 سالہ بچی سونیا خان کی پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کی ویڈیو نے کرکٹ کے دیوانوں کی توجہ حاصل کرلی۔ آئی سی سی امپائر رچرڈ کیٹل برو نے پاکستانی بچی کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا یہ بچی روہت شرما کی طرح پل شاٹ کھیل رہی ہے۔
بعد ازاں کرکٹ کے دیوانوں نے بھی بچی کے شاٹ کا بھارتی کپتان روہت شرما کے پل شاٹ کے ساتھ موازنہ شروع کردیا۔ وائرل ویڈیو کو سوشل شائقین کرکٹ کی جانب سے بے شمار لائکس اور تبصرے ملے، بہت سے صارفین اس کی تکنیک کا روہت شرما سے موازنہ کیا۔
کچھ صارفین نے لکھا کہ ’وہ پاکستان کی قومی ٹیم سے بہتر کھیلتی ہے۔
View this post on Instagram
بی بی سی اسپورٹس اکیڈمی کی رپورٹ کے مطابق پل شاٹ ایک کراس بیٹڈ اسٹروک ہے جو بیک فٹ سے کھیلا جاتا ہے تاکہ گیند کو ٹانگ سائیڈ کی طرف لے کر شارٹ پچ ڈلیوری کا مقابلہ کیا جا سکے۔
ہک شاٹ کے برعکس جو سر کی اونچائی پر کھیلا جاتا ہے، پل شاٹ کمر کی سطح کے گرد لگائی جاتی ہے جس سے اسے کنٹرول کرنا آسان ہو جاتا ہے۔