بی و ائی سی کے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، پی ٹی آئی بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدرداود شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ لوگ عید کا بلوچستانی عوام اپنوں کے مسخ شدہ لاشوں کے دید کے منتظر ہیںماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری ،مظاہرے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں پرامن مظاہرے کے شہدا و زخمیوں کا خون بلوچستان کے حقیقی آزادی کی حیات ہوگی ماہ رنگ بلوچ و کارکنان کو فوری رہا کیاجائےیہ بات صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان داود شاہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کا لاشوں کے ھمراہ پرامن مظاہرے سریاب روڈ پر فاشسٹ و فارم 47 حکومت کے نام نہاد حکمرانوں کی ایماہ پر پولیس نے دھاوا بول کر 26 نومبر 2024 اسلام آباد کے جبر ، ظلم اور قتل وغارت کو دہرایا ھے جسکی مثال پاکستان کے علاوہ کسی مہزب معاشرے میں نہیں ملتیانہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرچکی ہے انکے حقوق اور بلوچستان کے عوام کے حقیقی آزادی کے لئے ہر فورم پر ساتھ دیگی ہم حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیںکہ ماہ رنگ بلوچ اور دیگر گرفتار کارکنان کو فوری رہا کر اس واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *