راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی ۔
تفصیلات کےمطابق بوگی نمبر دو کے وہیلز کےاوپرنصب گیئر ٹوٹنےسےٹرین لڑ کھڑا گئی،ٹرین لڑ کھڑاتے ہی ڈرائیور نےایمرجنسی بریک لگا کرگاڑی کوروک دیا،مسافر ٹرین کا پنوعاقل کےقریب انڈرگیئرٹوٹ گیا،ڈرائیور نےایمرجنسی بریک لگا کرگاڑی کو روک دیا۔
ریلوےذرائع کےمطابق انڈرگیئر وہیلز کےنیچےآجانے سےٹرین کے الٹنےکا خدشہ تھا،حادثےبعد ٹوٹی ہوئی راڈ کو نکال کرمتاثرہ بوگی کوبغیر بریک کے ٹرین کے ساتھ روانہ کردیا گیا،روہڑی اسٹیشن پرمتاثرہ بوگی میں بریک فٹ کرنے کا کام انجام دیا جائے گا۔