پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا 240 پوائنٹس کیساتھ مثبت آغاز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار 240 پوائنٹس کی تیزی کیساتھ مثبت آغاز ہوا ہے۔
مارکیٹ میں آج سے رول اوورویک کا آغاز بھی ہورہا ہے،اسٹاک تجزیہ کاروں کی رائے ہےکہ مارکیٹ میں فروخت کا دبائو آسکتا ہے۔
آئی ایم ایف کی سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے حکومتی پلان پر رضا مندی بھی مارکیٹ کیلئے بڑی خبر ہے،آئل اینڈ گیس ، سیمنٹ ، آٹو ، فرٹیلائزرز اور ریفائنریز کے شیئرز لائم لائٹ میں رہیں گے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ اٹھا رہ ہزار چار سو بتالیس پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *