’برتن بھی دھل چکے، لگتا ہے کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں‘ ہانیہ عامر کی سحری بنانے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو دوستوں کے ہمراہ کچن میں کھڑے ہو کر سحری بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہانیہ عامر کہتی ہیں کہ ’میں بہترین کھانا بناتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرے جاننے والے کہیں کہ اب کھانا بنا کر کھلاؤ، کیونکہ میں یہ نہیں کروں گی اور اس ویڈیو کے بعد میں یہی ظاہر کروں گی کہ مجھے کچھ بنانا نہیں آتا‘۔
ویڈیو میں پڑوسیوں نے شور ہونے کی شکایت کی جس کے بعد انہوں نے آہستہ بات کرنی شروع کی لیکن لسّی بنانے کے لیے بلینڈر چلادیا اور کہا کہ ’اللہ کا نام لیں اور چلا دیں وہ کیا ہی کرلیں گے‘۔
ہانیہ عامر سحری بناتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’سارے برتن بھی دھل چکے ہیں اور مجھے لگتا ہے میں شادی کے لیے تیار ہوں‘۔
وی لاگ اپلوڈ کرنے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے، کسی نے کہا کہ بالکل اب آپ شادی کے لیے تیار ہیں تو کوئی یہ کہتا نظرآیا کہ ہانیہ عامر کے لیے رشتہ بھیجا جائے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر رمضان کے مہینے میں منی وی لاگز بنا کر اپنے فینز کے ساتھ پورے مہینے سے جڑی ہوئی ہیں۔ وہ وی لاگز میں اپڈیٹ دیتی نظر آتی ہیں کہ انہوں نے پورا دن کیا کیا۔
ہانیہ عامر اس وقت ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے اسکاٹ لینڈ میں موجود ہیں اور رمضان سیریز کے تمام وی لاگز وہ وہیں سے ریکارڈ کر رہی ہیں۔
پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں انہیں ایک ساتھ دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ہانیہ عامر جلد انڈین فلم میں نظر آئیں گی۔
اس سے قبل ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹویز بھی سامنے آئی تھیں جس سے صارفین نے اندازہ لگایا کہ دونوں فنکار ساتھ کوئی پراجیکٹ کر رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔