لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
شمحکمہ موسمیات کے مطابق دن کی طرح راتوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ شہریوں میں پنکھوں کے ساتھ اے سی کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔
آئندہ چند روز تک موسم خشک رہے گا تاہم بارش کے امکانات نہیں۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔