کبھی ہمارے لیے تو کھانا نہیں بنایا! ندا یاسر نے بیٹے کے وائرل دعوے کا جواب دے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)مشہور ٹی وی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے ایک وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا جس میں ان کے بیٹے نے مزاحیہ انداز میں ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر میں کھانا نہیں بناتیں۔
پاکستانی معاشرے میں کھانا پکانے کو اکثر ماں اور خواتین کی بنیادی ذمہ داری سمجھا جاتا ہے۔ حالیہ ویڈیو میں ندا یاسر نے کہا کہ اگر مہینے میں کم از کم ایک بار مجھے ٹرول نہ کیا جائے تو مجھے لگتا ہے کہ کچھ خاص نہیں ہوا۔
ندا یاسر نے مزید کہا کہ میں نے اپنے گھریلو اسٹاف سے کہا کہ میری عادت ہے ایسی باتیں کرنے کی جو وائرل ہو جاتی ہیں اور لوگ مجھے ٹرول کرنے لگتے ہیں۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہر کسی کا بولنے کا اپنا انداز ہوتا ہے۔
ندا یاسر نے اپنے بیٹے بالاج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا”میرا بیٹا میرے شو میں آیا اور اس نے مجھے مزاحیہ انداز میں روسٹ کر دیا۔ میں نے اس سے کہا کہ اب میں سب کے لیے ایک کھلی کتاب بن چکی ہوں۔ اس نے مجھ سے سوال کیا، ‘آپ نے کبھی گھر میں کھانا کب بنایا؟
انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے کھانا پکاتی تھی لیکن اس کی پیدائش کے بعد میں نے یہ کام چھوڑ دیا۔ اس نے کہا کہ اس نے کبھی میرے ہاتھ کا بنایا کھانا نہیں کھایا اور پوچھا کہ میں کب کھانا بناتی ہوں؟ شو کا یہی حصہ وائرل ہو گیا۔ حتیٰ کہ میرا 10 سالہ بیٹا بھی کہہ رہا تھا، ‘وہ ویڈیو کہاں ہے جس میں میں نے آپ کو روسٹ کیا تھا؟
ندا یاسر نے وضاحت دی کہ کبھی کبھار جب میرا دل چاہتا ہے تو میں کھانا بنا لیتی ہوں لیکن مجھ پر اتنی زیادہ ذمہ داریاں ہیں کہ میں اکثر تھک جاتی ہوں، اسی لیے روزانہ کھانا پکانا ممکن نہیں ہوتا۔