“یہ ایک بلوچ کا وعدہ ہے، میں کبھی نہیں بھولوں گا۔ ہمارے لیے عزت سب سے پہلے ہے اور عورتوں پر حملہ ہماری آخری حد ہے۔” بی وائی سی کی سمی دین بلوچ اور دیگر خواتین کی گرفتاری پر اختر مینگل کا سخت ردعمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی رہنما سمی دین بلوچ اور دیگر خواتین کی گرفتاری پر بلوچ قوم پرست رہنما اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے سخت ردعمل دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ اختر مینگل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ “یہ ایک بلوچ کا وعدہ ہے، میں کبھی نہیں بھولوں گا۔ ہمارے لیے عزت سب سے پہلے ہے اور عورتوں پر حملہ ہماری آخری حد ہے۔”

اختر مینگل نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “جب مریم نواز اور فریال تالپور کو سرعام رسوا کیا گیا، تب ہم آپ کے ساتھ کھڑے تھے کیونکہ ہمارے لیے عزت سب سے پہلے ہے۔ ہم نے ہمیشہ خواتین کی عزت پر سیاست سے بالاتر ہو کر موقف اپنایا۔ لیکن آج میری بیٹیاں سڑکوں پر دوپٹے کے بغیر گھسیٹی جا رہی ہیں اور آپ خاموش بیٹھے ہیں، بلکہ اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “میں یہ کبھی نہیں بھولوں گا، یہ ایک بلوچ کا وعدہ ہے۔” اختر مینگل کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید بحث جاری ہے، جبکہ بی وائی سی کی رہنما سمی دین بلوچ اور دیگر خواتین کی گرفتاری پر مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *