کراچی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین اور لالا وہاب گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان پر پولیس تشدد، مرکزی رہنماءسمی دین بلوچ اور لالا وہاب کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی، سول سوسائٹی کراچی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، مرکزی رہنما بیبگر بلوچ، کامریڈ بیبو بلوچ سمیت سیاسی رہنماو¿ں کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف

News 1699513946 3038 14

ہونے والے احتجاج کے مظاہرین پر سندھ پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ لاٹھی چارج کے نتیجے میں متعدد خواتین اور مرد زخمی ہوئے۔ گرفتار ہونے والوں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنما لالہ وہاب، سمی دین بلوچ سمیت سول سوسائٹی ایک درجن سے زائد خواتین اور مرد دیگر شامل ہیں۔ گرفتاری کا یہ واقع پریس کلب چوک، نزد گورنر ہاو¿س پر پیش آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *