بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالےہو جائیں ہوشیار ! بڑی خبر آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی سخت کارروائیوں کی ہدایت، 3ہفتوں میں بغیرلائسنس گاڑی چلانےپر1لاکھ15ہزارسےزائدشہریوں کےچالان کئے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے مطابق بغیرلائسنس گاڑی چلانےوالوں کیخلاف مزید سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا، 45ہزارسےزائدشہریوں کوبغیرلائسنس گاڑی چلانےپرچالان ٹکٹ جاری کئے گئے، ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے9ہزار چالان ٹکٹ جاری کیے۔
فیصل آباد 10ہزار ،ملتان میں3ہزارسےزائدشہریوں کوبغیرلائسنس پرچالان کیےگئے،صوبہ بھرمیں لائسنس کی چیکنگ کویقینی بنانےکےمؤثراقدامات کیےجائیں۔
بغیرلائسنس گاڑی موٹرسائیکل چلانےوالےکسی رعایت کےمستحق نہیں،جرمانےوقانونی کارروائی سےبچنے کیلئےشہری اپناڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،شہریوں کومحفوظ سفرفراہم کرناٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے.