نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اقدرت روزنامہ)نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کرنے کا فیصلہ ،معاہدے کی مدت محدود ہونے سے بائی بیک ریٹس بھی تبدیل ہوتے رہیں گے۔ذرائع پاور ڈویژن،بائی بیک ریٹس میں وقتاً فوقتاً نظرثانی کی جائے گی

نیپرا کو نیٹ میٹرنگ کا بائی بیک ریٹ 10 روپے فی یونٹ کرنے کی پالیسی ہدایات بھجوا دی گئی،نیپرا مستقبل میں بائی بیک ریٹس پر وقتاً فوقتاً نظرثانی کر سکے گا، بلنگ کے طریقہ کار کو بھی اپڈیٹ کیا جائے گا،

درآمد شدہ اور برآمد شدہ یونٹس کو الگ الگ شمار کیا جائے گا،درآمد شدہ اور برآمد شدہ یونٹس کو الگ الگ شمار کیا جائے گا،برآمد شدہ یونٹس منظور شدہ خریداری نرخ پر خریدے جائیں گے،درآمد شدہ یونٹس کو ماہانہ بلنگ سائیکل میں عائد شدہ پییک/آف-پییک ریٹ کے مطابق چارج ہوں گے،

نیپرا جدید انورٹر معیارات کو قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک میں شامل کرے گا، تمام نئے نیٹ میٹرنگ صارفین کو جدید ترین معیارات پر عمل کرنا ہوگا،جدید انورٹرز کو گرڈ کے ساتھ ریئل ٹائم میں شمولیت کی صلاحیت فراہم کی جائے گی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *