ارسا کی تشکیل، نہروں کیلئے پانی کی دستیابی سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے ارسا کی تشکیل، نہروں کیلئے پانی کی دستیابی سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست پر وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ارسا کی تشکیل اورنہروں کے لئے پانی کی دستیابی سے متعلق سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت اوراٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 7 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔
سماعت کے دوران سینیٹر ضمیر نے مؤقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ حکم دے چکی ہے کہ ارسا میں سندھ کے 2 ممبر ہونگے۔
وکیل درخواست کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ارسا کی غیرآئینی تشکیل کے باعث فیصلوں کو کوئی حیثیت نہیں، وفاقی رکن کی تقرری کے لئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کیا جائے۔
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ جب تک سندھ سے ارسا کا وفاقی رکن مقرر نہیں کیا جاتا، ارسا کی تشکیل غیر قانونی ہے۔ ارسا کی جانب سے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔