عائزہ خان نے برسوں پرانا لباس دوبارہ کہاں سے ڈھونڈھ نکالا؟ دلکش تصاویر

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام پر ایک خوبصورت لباس میں تصویریں شیئر کیں جو انہوں نے تقریباً 2 سے 3 سال پہلے خریدا تھا۔
عائزہ خان نے کچھ تصویریں شیئر کیں اور کیپشن میں بتایا کہ یہ لباس انہوں نے اپنی کزن کی ڈھولکی کے لیے تیار کروایا تھا لیکن کام کی مصروفیات کی وجہ سے وہ تقریب میں شرکت نہ کر سکیں۔
چند دن قبل جب وہ اپنی الماری کی صفائی کر رہی تھیں تو یہ خوبصورت لباس ان کے ہاتھ لگا جسے پہننے کا موقع انہیں پہلے نہیں ملا تھا۔ انہوں نے اسے دوبارہ زیب تن کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے نئے انداز میں پیش کیا۔
عائزہ خان نے سمندری سبز (سی گرین) رنگ کا فلور لینتھ فراک زیب تن کیاجسے روایتی جیولری جیسے کہ جھمکوں اور چوڑیوں کے ساتھ مکمل کیا۔ انہوں نے اپنے بالوں میں دیسی انداز دینے کے لیے پراندہ بھی باندھا جو ان کے لک کو مزید خوبصورت بنا رہا تھا۔
انہوں نے سافٹ گلیمرس لک اپناتے ہوئے پنک بلش، ہلکا لپ کلر، کاجل اور مسکارا کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا:”جب میں اپنی الماری میں غیر استعمال شدہ لباس تلاش کر رہی تھی تو یہ خوبصورت جوڑا دوبارہ سامنے آ گیا! یہ خاص طور پر میری کزن کی ڈھولکی کے لیے بنایا گیا تھا لیکن ایک کمرشل کی شوٹنگ کے لیے سفر کرنے کی وجہ سے میں اسے پہن نہ سکی۔ تو لیجیے، آخرکار اسے اپنا مقصد پورا کرنے کا موقع مل گیا۔
یہ لباس تقریباً 2،3 سال پرانا ہے اور مجھے اپنے پرانے کپڑے دوبارہ دریافت کر کے اور انہیں پہن کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اس دوران میں نے اپنے کچھ مشہور ڈراموں جیسے میرے پاس تم ہو اورپیارے افضل کے یادگار انداز بھی دیکھے، جنہیں دیکھ کر پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔