’سلمان خان سے شادی کرلیں‘، راکھی ساونت کا ہانیہ عامر کے لیے پیغام


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ہانیہ عامر بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے شادی کر لیں۔
حال ہی میں ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ اس موقع پر ہانیہ عامر سے راکھی ساونت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت بہت پیاری ہیں، ان کے پیغامات بہت معصومانہ ہوتے ہیں، انسٹاگرام پر راکھی ساونت کے ساتھ رابطے کرکے مزہ آتا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو راکھی ساونت نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ہانیہ بہت پسند ہے، میں چاہتی ہوں کہ ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان سے شادی کرلے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہانیہ بہت زیادہ خوبصورت ہیں، بہترین اداکارہ، گڑیا اور پاکستانی بیوٹی ہیں لیکن ان سے پوری دنیا محبت کرتی ہے۔
اس سے قبل بھی راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں راکھی ساونت نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بھائی، میں نے بھابھی چن لی ہے ہانیہ، سلمان میرے بھائی ہیں اور ہانیہ عامر پاکستان سے میری بھابھی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر بالی وڈ آئیں اور سلمان خان کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے ہانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان دبئی آئے ہوئے ہیں اور میں تمھارے لیے بات کروں گی۔
راکھی ساونت نے مزید کہا کہ شکر ہے بالی وڈ نے سن لی ہے اور ہانیہ بالی وڈ گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *