مالاکنڈ میں کار حادثے کا شکار ہوکر نہر میں جا گری، 5 افراد جاں بحق


مالاکنڈ(قدرت روزنامہ)مالاکنڈ میں کار حادثے کا شکار ہوکر نہر میں جا گری جس کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے خٹکو شاہ کے مہاجر کیمپ میں کار نہر میں گرنے سے حادثےمیں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی اور پانچوں افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں جب کہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *