پاکستان نے انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ماہرین کا بیان مسترد کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کوئٹہ میں امن و امان اور انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کےماہرین کا بیان مستردکردیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مکمل سیاق وسباق کومدنظررکھتے ہوئے حقائق پر مبنی بیانات دیئے جانے چاہئیں۔ حکومت پر لازم ہے کہ وہ اپنے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے بدقسمتی سے ان تبصروں میں توازن اور تناسب کی کمی ہے،جن میں دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں عام شہریوں کے جانی نقصان، قانون شکن عناصر اور دہشتگردوں کے ساتھ ان کے گٹھ جوڑ کو نظر انداز کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اس گٹھ جوڑ کی تازہ ترین مثال کوئٹہ کےڈسٹرکٹ اسپتال پرغیر قانونی دھاوا ہے، جعفرایکسپریس آپریشن میں مارے گئے 5 دہشتگردوں کی لاشوں پرزبردستی قبضہ کرلیا، بین الاقوامی انسانی حقوق قانون ایسے اقدامات کی ممانعت کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پر لازم ہے کہ وہ اپنے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرے۔ دہشتگردوں کے سہولت کاروں یا مددگاروں کیلئے کسی قسم کی رعایت یااستثنیٰ نہیں ہو سکتا، ترجمان دفتر کارجہ نے یہ بھی واضح کیا ہے تمام شہریوں کیلئے انصاف کےحصول کیلئے قانونی طریقہ کارمکمل طورپردستیاب ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *