قلات میں دہشتگردوں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے غمزدہ خاندان انصاف کے منتظر


قلات(قدرت روزنامہ)قلات میں دہشت گردوں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے غمزدہ خاندان انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ اور اس کے دہشتگرد ساتھیوں کے خلاف سخت اور عبرتناک کارروائی کی جائے۔
قلات میں بی ایل اے کے دہشت گردوں نے بے گناہ مزدوروں کو بے درددی سے قتل کردیا۔ شہداء کے لواحقین نے ماہ رنگ بلوچ اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کے خلاف سخت اور عبرتناک کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
شہدا کے لواحقین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بھارت اور افغانستان سے فنڈنگ مل رہی ہے، ان کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ عورت کے نام پر دھبہ ہے، جو ماؤں کی گود اجاڑ رہی ہے۔ بہت قربانیاں دے چکے، اب ان دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے بڑا آپریشن ہونا چاہیے۔
لواحقین نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ ماہرنگ بلوچ اور دہشت گردوں کے خلاف سخت اور عبرتناک کارروائی کی جائے تا کہ اس سرزمین پر مزید بے گناہوں کا خون نہ بہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *