سلمان خان نے فلم کی پرموشن کے دوران ایسی گھڑی پہن لی کہ مسلمانوں کو شدید دکھ ہوگا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان حال ہی میں ممبئی میں اپنی آنے والی فلم “سکندر” کی پروموشن کے دوران ایک خاص گھڑی پہنے نظر آئے۔ نیوز 18 کے مطابق یہ گھڑی معروف برانڈ جیکب اینڈ کو کی “ایپک ایکس رام جنم بھومی ٹائٹینیم ایڈیشن 2” ہے، جس کی قیمت تقریباً 36 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔
ش اس محدود ایڈیشن کی گھڑی کو ایتھوس واچز کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور اس کے ڈائل اور بیزل پر متنازعہ رام جنم بھومی مندر کے نقش و نگار کندہ کیے گئے ہیں۔ گھڑی میں ہندو دیوتاؤں کے نقش بھی شامل ہیں، جو اسے مزید منفرد بناتے ہیں۔
خیال رہے کہ رام جنم بھومی کو حال ہی میں بابری مسجد کی جگہ پر تعمیر کیا گیا ہے۔ تاریخی بابری مسجد کو ہندو انتہا پسندوں نے 90 کی دہائی میں شہید کردیا تھا جس کے بعد نریندری مودی کی حکومت نے یہاں ہندوؤں کے دیوتا رام کے نام سے منسوب مندر تعمیر کروایا۔