سوشل میڈیا کےمبینہ غلط استعمال پرپی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ایف آئی اے میں طلبی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے ریاستی اداروں کے بارے اختلاف پیدا کرنے اور عوام میں خوف پھیلانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد سے جاری نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔عالیہ حمزہ کوتفتیش کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ کی سربراہی میں قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں عالیہ حمزہ کو 27 مارچ کو صبع 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ہیڈکوارٹرز، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن آفس بلڈنگ مانو ایونیو جی 10/4 میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عالیہ حمزہ سے کہا ہے کہ اصل شناختی اور صفائی میں جو کچھ بھی ہے وہ ہمراہ لے کر آئیں اور اگر پیش نہ ہوئیں تو یہی سمجھا جائے گا کہ صفائی میں پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *