تحریک انصاف کا آج پشاور میں پاور شو

پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے آج صوبائی دارالحکومت پشاور میں جلسے کا اہتمام کیا ہے . دلزاک روڈ پر آج دوپہر ایک بجے جلسہ ہو گا، جلسے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر حکومتی و پارٹی رہنما شریک ہوں گے .

ذرائع کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے جلسے کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے . ایک ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں کے ذریعے سویپنگ بھی کی جائے گی . کویک رسپانس فورس اور سٹی پٹرولنگ فورس کو بھی خصوصی طور پر تعینات کیا گیا ہے . اس کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ جلسہ گاہ کے اطراف میں پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے . ذرائع کے مطابق آس پاس کے فیڈنگ روٹس اور اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات ہیں . سی سی پی او عباس احسن کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر بھی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں . دوسری جانب گزشتہ روز پی ڈی ایم کے اہم ترین ہنگامی اجلاس میں دسمبر میں لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے . لانگ مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں مہنگائی کےخلاف مہنگائی مارچ ہو نگے . مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بتایاکہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس میں صوبائی دارالحکومتوں میں بھرپور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا . انہوں نے بتایاکہ 13 نومبر کو کراچی، 17 نومبر کوئٹہ، 20 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم جماعتیں سڑکوں پرنکلیں گی . مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کی آخری ریلی لاہور میں ہوگی، جس کے بعد اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن مہنگائی لانگ مارچ ہوگا، اب تحریک عمران خان کو گھر بھجوا کر ہی ختم ہوگی . انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ عمران خان سے نجات کی تحریک ہے، عوام ایک لمحہ اس حکومت کو برداشت کرنے کو تیار نہیں . واضح رہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ورچوئل اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے . ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے معاملے پر ن لیگ کے واضح جواب نہ دینے پرسربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان برہم ہوگئے . لانگ مارچ دسمبر میں کرنے پر ن لیگ کی پراسرار خاموشی پر شرکاء بھی حیران تھے . اس موقع پرمولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلے کہا گیا کہ لانگ مارچ پنجاب سے شروع کریں اور اب آپ حتمی تاریخ نہیں دے رہے . مولانا فضل الرحمان کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جواب دیاکہ لاہور کے جلسے کے بعد لانگ مارچ کے بارے حتمی جواب دینگے . . .

متعلقہ خبریں