’جو چھپانا تھا وہ تو گر گیا‘، ہانیہ عامر کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جن کا شمار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلموں کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارؤں میں ہوتا ہے، ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کسی تقریب میں شرکت کے لیے لفٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
لفٹ سے باہر نکلتے ہی صحافیوں نے انہیں روک لیا جس پر ہانیہ عامر فوراً مڑ گئیں اور رپورٹرز کو چند لمحے انتظار کرنے کا کہا اور اس دوران انہوں نے اپنی اسسٹنٹ کے ہاتھ میں کوئی چیز دی جو زمین پر گر گئی۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی کہ ہانیہ عامر کچھ چھپانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ کسی نے دعویٰ کیا کہ وہ ویپ چھپانے کی کوشش کر رہی تھیں تو کوئی اداکارہ کے دفاع میں یہ کہتا نظر آیا کہ وہ ویپ نہیں بلکہ لپ اسٹک یا لپ گلوس تھا۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جو چھپانا تھا وہ تو گر گیا‘۔ جبکہ کسی کا کہنا تھا کہ یہ ویپ نہیں بلکہ مشہور برانڈ کا لپ گلوس ہے۔
مغل زادہ نامی صارف نے لکھا کہ ’ویپ پکڑا گیا‘ تو وہیں ردا نامی خاتون نے لکھا کہ ہانیہ کی زندگی ہے ان کی مرضی وہ جو چاہے کریں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی ہٹ فلموں ’جانان‘ اور’نا معلوم افراد‘ 2 کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
ہانیہ عامر کے ہٹ ڈراموں میں تتلی، دلربا، عشقیہ، میرے ہمسفر، سنگِ ماہ اور مجھے پیار ہوا شامل ہیں، ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر ملین فالوورز ہیں۔ حال ہی میں ہانیہ عامر نے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کا کردار ادا کیا جسے بے حد پسند کیا گیا۔