سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں نئی گاڑی لانچ کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اپنی آٹوموٹو صنعت میں ایتھانول کو ایندھن کے طور پر شامل کرکے جدت لانے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ مقامی گاڑیوں کے انجن کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے اور مقامی طور پر تیار کردہ آٹو پارٹس کا استعمال بڑھایا جا سکے۔
یہ منصوبہ وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور ہیروشی کاوامورا، سی ای او پاک سوزوکی موٹرز کے درمیان ایک ملاقات میں زیرِ بحث آئے۔
ہارون اختر خان نے پاکستان کی بائیو گیس اور برقی گاڑیوں کے منصوبوں کے لیے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان اور جاپان مل کر نئی صنعتی مواقع تلاش کرسکتے ہیں، خصوصاً سبز توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے۔
پاک سوزوکی موٹرز کا بائیو گیس پلانٹ لاہور کے قریب مانگا منڈی میں لگائے جانے کا منصوبہ ہے۔ جس کا مقصد پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے اہداف میں حصہ ڈالنا ہے۔ ہارون اختر خان نے پاکستان کو پاک سوزوکی کے لیے ایک بڑی مارکیٹ قرار دیتے ہوئے آٹو سیکٹر میں مزید تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ منصوبہ حکومت کے ’اڑان‘ ویژن کے مطابق ہے جو ماحول دوست گاڑیوں کے لیے ہے، اور پاکستان اور جاپان کے درمیان صنعتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اور قدم ہے۔
ہیروشی کاوامورا نے ہارون اختر خان کو ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو مزید بڑھانے کی امید ظاہر کی۔