تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے یا نہیں؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں، پارٹی میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب، کے پی، قومی اسمبلی پر پی ٹی آئی سے متعلق فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد باتیں ہیں، پارٹی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک بن رہا ہے، پارٹی میں ہر ورکر اور عہدے دار کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے، اظہار رائے کو پارٹی کے اختلاف کےطور پر نہیں سمجھا جا سکتا، پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے جس میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔