کائناتی طوفان کی تصویر حیرت انگیز صف بندی کا نتیجہ ہے، ناسا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناسا کی جیمز ویب خلائی دوربین نے اسپائرل کہکشاں کا ایک حیرت انگیز آسمانی منظر پیش کیا ہے جو ایک نوزائیدہ ستارے سے پیدا ہونے والے دھویں اور گیس کے بادل سے ملتی دکھائی دیتی ہے۔
ناسا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دونوں غیر متعلقہ اشیا کی ’خوش قسمت صف بندی‘ ہے۔
جب ستارے پیدا ہوتے ہیں تو خلا میں ڈرامائی راستے بناتے ہیں۔ مذکورہ ناقابل یقین تصویر میں نوجوان ستارے کا جیٹ ایک مکمل طور پر منسلک دور کی پیچیدہ کہکشاں کے ساتھ نظر آتا ہے۔
ہربگ ہارو 49/50 زمین سے تقریباً 630 نوری سال کے فاصلے پر مجمع النجوم چیمیلین میں واقع ہے۔ سنہ 2006 میں جب ناسا کی ریٹائرڈ اسپٹزر خلائی دوربین نے پہلی بار ہربگ ہارو 49/50 (ایچ ایچ 49/50) کا مشاہدہ کیا تو سائنس دانوں نے اسے ’کائناتی طوفان‘ کا نام دیا۔ تاہم طوفان کی نوک پر فجی آبجیکٹ کی نوعیت ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔
حال ہی میں ناسا نے ویب ٹیلی اسکوپ کو ایچ ایچ 49/50 پر فوکس کیا اور اس کی اعلیٰ امیجنگ ریزولوشن کے ساتھ ویب ستارے کے اخراج کی عمدہ خصوصیات کو ظاہر کرنے اور فجی آبجیکٹ کو دور کی کہکشاں کے طور پر ظاہر کرنے میں کامیاب رہا۔
ناسا نے اس تصویر کو ’ایک غیر معمولی کائناتی اتفاق‘اور جے ڈبلیو ایس ٹی کی جانب سے کھینچی جانے والی اب تک کی سب سے قابل ذکر تصاویر میں سے ایک قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *