مکران میں پبلک ٹرانسپورٹ کے رات کے وقت سفر پر پابندی

پسنی(قدرت روزنامہ)مکران کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ رات 6 افراد کی قتل کے پیش نظر انتظامیہ نے مکران میں پبلک ٹرانسپورٹ کو رات کے وقت سفر پر پابندی عائد کردی ، ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق پبلک بسیں دن گیارہ بجے کے بعد روانہ نہیں ہوں گی تاہم ابھی تک اس متعلق انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔