قلات کے قریب 2 بسیں ٹکرا گئیں ، حادثے میں 5 مسافر جاں بحق، 20 زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں قلات کے قریب 2 بسیں ٹکرا گئیں ، حادثے میں 5 مسافر جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق حادثے کا شکار ایک بس کوئٹہ سے کراچی اور دوسری کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5 مسافر جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، لاشیں اور زخمی قلات اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب چکوال موٹروے ایم 2،سالٹ رینج میں بھی مسافربس اُلٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 2 مسافرجاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے ۔یہ بس راولپنڈی سے چشتیاں جا رہی تھی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ، حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ۔