لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی۔
لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی، عدالت کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ 22 مارچ کے بعد اسی تاریخ سے متعلق درخواست نہیں دی جا سکتی۔
سماعت کے دوران وکیل نے عدالت سے کہا کہ انتظامیہ کے تحریری حکم جاری نہ کرنے کے باعث تاخیر ہوئی، اس پر عدالت نے کہا کہ لگتا ہے یہ درخواست آپ نے خود تحریر کی ہے۔
عدالت نے وکیل سے کہا کہ کیا آپ نے یہ درخواست پڑھی نہیں؟ نئی تاریخ کے حوالے سے متعلقہ کمیٹی میں درخواست دائر کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *