خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 4 کامیاب کارروائیاں،11 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر چارکامیاب کارروائیوں کے دوران 11فتنہ الخوارج کوجہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیور ٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دو مختلف کارروائیوں میں8 اورمیران شاہ میں 2خوارج کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھی ایک دہشت گرد ہلاک ہوا ۔
ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔
پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *