ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع اور یوم القدس عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع اور یوم القدس عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ،قبلہ اول کے تقدس و تحفظ اور مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کی جائیگی ۔
تما م مساجد میں ملکی ترقی ،خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں جبکہ مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی اور دنیا بھر میں ان کی آواز بلند کرنے کیلئے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
فلسطینیوں سے یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کا دن یوم ا لقدس مسلم دنیا میں ہمدردی اور اتحاد کا ذریعہ بنا ہے،تاریخ شاہد ہے کہ مظلوم فلسطینیوں اور ظالم صیہونی ریاست اسرائیل کی بربریت کے خلاف سب سے پہلے موثر اور طاقتور آواز پاکستان نے بلند کی تھی،آج کے دن مظلوم کشمیریوں کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت کا بھی عزم کیا جارہا ہے۔
آج کے دن عالمی برادری کو یاد دلایا جاتا ہے کہ فلسطین محض ایک قوم یا مذہب کا نہیں بلکہ انسانی حقوق اور عالمی انصاف کا مسئلہ ہے، جس کا منصفانہ بنیادوں پر حل ہونا چاہیے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *