پاکستان کا اصل چہرہ : کراچی کے شدید رش میں ایمبولینس کو راستہ ملنے کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ آپ یقین نہیں کریں گے

کراچی (قدرت روزنامہ)روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک شاہراہ پر ایمبولینس کو راستہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں بہت کم سپیڈ سے چل رہی ہیں اس دوران ایک ایمبولینس سڑک پر پہنچتی ہیں تو فوری طور پر گاڑیاں ایمبولینس کے لیے راستہ خالی کرنا شروع کردیتی ہیں۔

شہریوں کی اس کاوش کے باعث ایمبولینس جلد اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوجاتی ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شہریوں کے اس رویے کو خوب سراہا جارہا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہانگ کانگ میں مظاہروں کے دوران مظاہرین کی جانب سے ایمبولینس کو ایسے ہی راستہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔