ہنگو میں 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

ہنگو (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں 2 تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں ٹکر سے3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تحصیل ٹل میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے سامنے مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکراگئیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 موٹرسائیکل سوارجاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *