ہریتک روشن ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار، کونسی فلم ڈائریکٹ کریں گے؟

راکیش روشن نے ہریتک کی 25 سالہ اداکاری کے کیرئیر کے بعد ہدایتکاری کرنے کا اعلان کردیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سُپراسٹار اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے ہریتک روشن اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔
اس خبر کا اعلان راکیش روشن نے انسٹاگرام پر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا 25 سالہ اداکاری کے کیرئیر کے بعد اب پہلی مرتبہ فلم کی ہدایتکاری کیلئے تیار ہے۔ راکیش روشن نے بتایا کہ مشہور سپر ہیرو ایکشن فرنچائز کرش کی چوتھی سیریز کو ہریتک خود ڈائریکٹ کریں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by Rakesh Roshan (@rakesh_roshan9)

انسٹاگرام پوسٹ میں راکیش روشن نے ہریتک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’25 سال پہلے ڈگگو میں نے آپ کو ایک اداکار کے طور پر لانچ کیا تھا، اور آج پھر 25 سال بعد آپ کو دو فلمسازوں آدتیہ چوپڑا اور اپنی رہنمائی میں ہدایت کار کے طور پر لانچ کر رہے ہیں تاکہ ہماری سب سے زیادہ پرجوش فلم کرش 4 کو آگے بڑھایا جا سکے۔‘
اس سے قبل کوئی مل گیا، کرش اور کرش 3 کی ہدایتکار خود راکیش روشن نے کی تھی جس کے بعد جلد ہی ریلیز ہونے والی کرش 4 کی ہدایتکاری کون کرے گا اس حوالے سے فیصلہ اب سامنے آیا ہے۔ ہریتک کرش 4 میں نہ صرف اداکاری بلکہ ڈائریکشنز بھی خود دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *