اسلام آباد میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق اور تین زخمی
امدادی ادارے اور پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا ہے جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا جے کے باعث گاڑیوں میں موجود چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔